جعفریہ پریس- جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ نے ڈویژنل آرگنائزر ساہیوال سیّد محمد علی زیدی، سیّد زین حسن زیدی، شیخ عمار حسین، سیّد ساجد حسین نقوی، ڈاکٹر خالد محمود بٹ، شیعہ علماء کونسل پاکستان ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام حسین خان بلوچ، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد انور جاوید حسینی اور سٹی صدر سیّد جوہر حسن زیدی کے ہمراہ گوسپل چرچ بشپ ہاؤس ساہیوال میں چیئرمین گوسپل مشن پاکستان بشپ ابراہام عظیم ڈینیئل سے سانحہ یوحنا آباد لاہور چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور افواج پاکستان بلخصوص جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ضرب عضب کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور دہشت گردوں کو سرِ عام پھانسی دی جائے۔ اس موقع پر ایلڈر دلبر جانی (ARP چرچ)، پادری پیٹر عمران، پادری آتھر ہارون اور ایوب ڈینیئل بھی موجود تھے