تازه خبریں

جمہوری دور حکومت میں میڈیا ہاﺅسز پر پابندیاں باعث تشویش ہیں، شیعہ علماءکو نسل پاکستان

جمہوری دور حکومت میں میڈیا ہاﺅسز پر پابندیاں باعث تشویش ہیں، شیعہ علماءکو نسل پاکستان
پاکستا ن ایک آزاد اسلامی جمہوری ریاست ہے، پابندیوں کےخلاف صحافتی تنظیموں اور میڈیا ہاﺅسز کے ساتھ ہیں،سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی

اسلام آباد یکم دسمبر2016ء( جعفریہ پریس   )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوری نظام سے وابستہ ہے جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن افسوس جمہوری دور حکومت میں میڈیا ہاﺅسز پر پابندیاں باعث تشویش ہیں، حالیہ ٹی وی چینلز پر لگنے والی پابندیوں کےخلاف صحافتی تنظیموں اور میڈیا ہاﺅسز کےساتھ ہیں

    ان خیالات کا اظہار انہوںنے چند روز قبل مختلف میڈیا ہاﺅسز پر پابندیوں پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوی نظام سے وابستہ ہے ، جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی میں ملک کی دیگر اکائیوں کےساتھ صحافیوں نے بھی جدوجہدمیں بہترین کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں ۔ لیکن ایک جمہوری دور حکومت میں میڈیا ہاﺅسز پر پابندیاں لگنا انتہائی افسوس ناک اور تشویشناک ہے ۔ پاکستان ایک آزاد جمہوری ریاست ہے جہاں آزادی اظہار کی مکمل آزادی ہے۔ ہم ان پابندیوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ صحافتی تنظیموں اور میڈ یا ہاﺅسز کے ساتھ ہیں ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جن چینلز پر پابندیاں لگائی گئی ہیں انہیں فی الفور ختم کیا جائے ۔