تازه خبریں

جے ایس او لاھور ڈویژن کی طرف سے ٹھوکر نیاز بیگ جامع مسجد میں جشن عید میلاد النبی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی کی شرکت

لاھور ٹھوکر نیاز بیگ:جے ایس او لاھور ڈویژن کی طرف سے ٹھوکر نیاز بیگ جامع مسجد میں جشن عید میلاد النبی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت اور خطاب کیا شان مصطفی اور اھلبیت اطہار کے فضائل بیان کیے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شیعہ سنی سب برادران اس جشن میں شریک ھیں یہ ایک خوش آئند بات ھے ذات مصطفی مرکز اور محور وحدت ھے سب مسلمان عاشقان مصطفی ھیں ھماری اس اتحاد و وحدت کی فضا کو کوئی خراب نہیں کر سکتا قرآن کے مطابق ھم سب امت واحدہ ھیں یہ اعزاز بھی ھمیں حاصل ھے کہ امت وسط اور امت خیر بھی ھمیں کہا گیا ھے۔فرقہ واریت اور شدت پسندی اللہ تعالی کی نظر میں مذموم ھے ھمارا مشترکہ دشمن ھمیں آپس میں لڑانے کی مسلسل جدوجہد کر رھا ھے جو کبھی کامیاب نہین ھو گا چونکہ ھم بھی امن و وحدت اور اخوت و بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے جھد مسلسل کر رھے ھین فرقہ واریت اور مسلمان بھائیوں کو آپس میں لڑانا گناہ کبیرہ ھے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں یہ اسلام،امت مسلمہ اور پاکستان کے دشمن ھیں جشن میں مرکزی
نائب صدر مولانا مظھر علوی،جے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری سہیل عباس اورڈویژنل صدر فخر عباس نے بھی خطاب کیا بعد میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔