• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

جے ایس او پاکستان کراچی کا بارگاہ فاطمہ ؑ انچولی میں ڈویژنل کنونشن کا انعقاد

جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بارگاہ فاطمہ ؑ انچولی میں ڈویژنل کنونشن منعقد ہوا۔ ڈویژن بھر سے یونٹس نے کنونشن میں بھرپور شرکت کی اور بذریعہ ووٹنگ ولی احمد کو نیا میرکارواں منتخب کیا۔ رکن مرکزی مجلس نظارت منور عباس ساجدی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔ ڈویژنل صدر نے اپنے ابتدائی کلمات میں ڈویژنل کنونشن میں یونٹس کی بھرپور شرکت اور انہیں نئے میرکارواں کے طور پر منتخب کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ڈویژنل کنونشن میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل  صدرعلامہ جعفر سبحانی، رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان منور عباس ساجدی اور سابق مرکزی صدر حسنین جاوید نے خصوصی شرکت کی۔
ڈویژنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ بحیثیت ایک الٰہی تنظیم آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں، اس کے بعد ہی آپ اصلاح معاشرہ کا اہم ترین فریضہ انجام دینے کے لائق ہوسکیں گے۔ یہی درس ہمیں قرآن کریم، احادیث پیغمبر ؐ اور اقوال معصومین ؑ سے ملتا ہے۔ پیغمبر اکرم نے نبوت کے اعلان سے پہلے اپنے کردار کو منوایا، یہی وجہ ہے کہ پیغمبر ؐ کا پیغام آج تک باقی ہے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدرعلامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ ایک تنظیمی کا اپنے رفتار و کردار و گفتار سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنا مخلص تنظیمی ہے۔ وہ ظاہری نمود و نمائش اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر تنظیمی ہدف کی تکمیل کے لئے آگے بڑھتا ہے، وہ کسی سے تعریف یا ستائش کا متمنی نہیں ہوتا بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف خوشنودی خداوندی ہوتا ہے۔
کنونشن سے رکن مرکزی مجلس نظارت منور عباس ساجدی نے اپنے خطاب میں جے ایس او کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس او ایک الٰہی تنظیم ہے جس کا ہدف طلبہ کی زندگیاں تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد ؑ کے سانچے میں ڈھالنا ہے اور عظیم ہدف کی تکمیل کے لئے ہمیں کردار کو آج کے نوجوان کے سامنے بہترین بنا کر پیش کرنا ہے، تاکہ اس نوجوان میں بھی الٰہی بننے کا شوق پیدا ہو۔ اس لئے آپ مختلف علاقوں کے دورہ جات کریں اور وہاں تنظیمی پیغام کو نوجوانوں تک پہنچائیں۔ ڈویژنل کنونشن کا اختتام دعائے امام زمانہ ؑ سے ہوا۔