حجاج کرام نے منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں اور قربانی کی
بیس لاکھ سے زائد حجاج کرام نےآج منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں اور قربانی کی۔قربانی کے بعد حجاج نے سر کے بال منڈوا کر احرام کھول دیے جس کےبعد مکہ مکرمہ پہنچ کر حرم کعبہ میں طواف زیارت اور سعی کی۔حجاج کرام گیارہ اور بارہ ذی الحج کو تینوں شیاطین کی رمی کریں گے جبکہ طواف زیارت اور سعی کا سلسلہ بھی بارہ ذی الحج تک جاری رہے گا۔اس سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے بیس لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی۔