تازه خبریں

حرم مطھر بی بی معصومہ قم

*حرم مطھر بی بی معصومہ قم س میں قائد شھید رح کی تیسویں برسی کا عظیم الشان انعقاد*

*حرم مطھر بی بی معصومہ قم س میں قائد شھید رح کی تیسویں برسی کا عظیم الشان انعقاد*
*قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی شرکت* 
*قم المقدسہ 5،اگست2018،بروز اتوار
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیہ اللہ السید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایات پر قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی تیسویں برسی کا حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا قم المقدسہ میں عظیم الشان انعقاد کیا گیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیہ اللہ السید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ طلاب کرام اور زائرین عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ابتدائی آدھا گھنٹہ شھید قائد رح کی روح پر نور کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا۔ جسکے بعد سلام شھداء و ترانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے ذاکر شجاعت حسین آف پاراچنار نے اپنے خاص انداز میں عزم و عقیدت کا اظہار کیا۔بعداز آں قائد شھید کے پریس سیکٹری جناب انوار زیب شاھین صاحب نے قائد شھید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انکا کہنا تھا کہ قائد شھید کی دلی تمنا تھی کہ ان کے جانشین قائد موجود ہوں۔ قائد شھید اپنی ہر مشکل کے راہ حل کیلیے قائد موجود سے مشورہ کیا کرتے تھے۔ ان کے بعد مسئول شعبہ خدمت زائرین سی ناصر عباس انقلابی نے قائد شھید سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ اے قائد شھید ہم آپ کے جانشین کی تابعداری کر کے آپ کی مشن و مقصد کی تکمیل کر رہے ہیں۔ ان شاللہ یہ کارواں رواں دواں رہے گا۔

مرکزی خطاب میں قائد شھید رح کے مدرسہ جعفریہ پشاور کے سینئر مدرس حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر عباس نقوی نے فلسفہ شھادت بیان کیا۔ اور قائد شھید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد شھید کی دلی تمنا و خواہش اتحاد بین المسلمین تھا۔ جس کو آج ہمارے قائد موجود حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جس احسن انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں عالم اسلام میں اسکی مثال نہین ملتی۔

آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ خداوند متعال ہمیں مشن قائد شھید رح کے دوام اور تکمیل کے لیے قوت و ہمت عطا فرمائے۔ زائرین کے سفر بخیر کی دعا فرمائی اور ملت تشیع پاکستان کی مشکلات کے حل کے لیے استغاثہ امام زمان عج کیا گیا۔

تمام مومنین کے درمیان وسیع لنگر تقسیم کیا گیا۔ مسئول شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
*زیراہتمام : شعبہ خدمت زائرین دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم المقدسہ*