• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

حلقہ این اے 89 میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر قائد ملت جعفریہ کی دانشمندانہ قیادت اور مدبرانہ حکمت عملی پر ان کومبارک باد پیش کرتے ہیں ; عبداللہ رضا

جعفریہ پریس –  سپریم کورٹ کے حلقہ این اے 89 پر ہونے والے متنازعہ فیصلے کومعطل کر نے پر ہم قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کو خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی مدبرانہ قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار برادر عبداللہ رضا نے دفتر قائد میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی صاحب سے ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر علامہ عارف واحدی صاحب نے فرمایا کہ ملت کے تکفیری دشمن کو ہر میدان میں شکست میں قائد ملت جعفریہ کی دانشمندانہ قیادت میں حقوق تشیع کی علمبردار قومی پلیٹ فارم شیعہ علماء کونسل نے ہمیشہ تشیع کے حقوق کا بھرپور انداز میں دفاع کیا ہے۔ جب تکفیری گروہ کے سربراہ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو ہم نے کہا کہ میدان کے فاتح ہم ہیں ۔اب کسی سازش کے تحت تکفیری کو اسمبلی میں پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے۔ اور ہم اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
ہم آج قوم کو خوشخبری اور مبارک باد دینا چاہتے ہیں کہ دوسری مرتبہ تکفیری گروہ کو رسوائی کا سامنا ہوا۔ ہم وحد ت کے سب سے بڑے داعی ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ امت کو تقسیم کرنا امت کے اندر اختلافات ڈالنا ، فرقہ واریت کو ہوا دیا،دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا اس تکفیری گروہ کے عناصر ہیں۔ہم اس ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
ملاقات میں جے ایس او کے سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے پاکستان کے تمام جعفری جوانوں کی طرف سے مبارک بادی کا پیغام مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی صاحب کو پہنچایا۔