کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی قومی وسائل کی لوٹ مار اور کر پشن نے عوام سے اُن کے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ملک بھر میں بڑ ھتی ہوئی کر پشن کی وجہ سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا بلکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور زلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دودھ اور ٹول ٹیکس میں اضا فہ عوام کے اوپر ظلم ہے عوامی نمائندگان نے عوام کے ریلیف کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا نہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی پالیسی بنائی دودھ کی مہنگائی نے غر یبوں کے بچوں کو دودھ کی نعمت سے بھی محروم کر دیا عوامی نمائندوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک تباہی کے قر یب پہنچ چُکا ہے جس کے ذمہ دار صرف حکمران ہیں ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا یا جارہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کر تے ہیں عوام پر ٹیکس کی صورت میں خودکش حملہ کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جائے گا 2018کا الیکشن قر یب ہے عوام کو چائیے کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرے