تازه خبریں

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گندم کوٹہ کم کیا جارہا ہے: ریحانہ عبادی

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔
آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گندم کوٹہ کم کیا جارہا ہے
اب قیمتوں میں اضافہ عوام پر زیادتی ہے۔ ( ریحانہ عبادی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی)
(سکردو) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی نے گلگت بلتستان کے موجودہ صورت حال خصوصاََ مہنگائی اور عوامی مشکلات پراظہار خیا ل کرتے ہوے کہا کہ۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ غربت میں دن بدن اضافہ ہو رہی ہے گندم کوٹہ سلسلہ وار انداز میں کم کیا جارہا ۔جبکہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بجائے کہ ملنے والے حقوق میں اضافہ کرئے جو کچھ وفاق کی چھنی سے بچ کر مل رہا ہے اس میں بھی خیانت اور نا انصافی کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پید ا کر رہی ہے۔ گندم کوٹہ میں کمی کے ساتھ اب قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ حکومت کا عوام کے ساتھ نا مناسب رویے اور حقوق کو کھلواڑ بنانا ناانصافی، عوام پر شب خون کی مانند ہیں ساتھ یہ اسلامی و جمہوری روایات کی عین خلاف ورزی ہے ۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس پسماندہ عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے انہیں سکھ سے زندگی گزارنے دیں اور حقوق دیے بغیر غیر قانونی و غیر اخلاقی محصولات عائد کرنے سے باز رہے ۔ جان لیں حکومتیں کفر کے ساتھ تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم کے ساتھ نہیں ۔ خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی ووٹوں سے ایوان اقتدار تک پہنچنے والوں کے لیے یہ حالت زار باعث شرم و ننگ و عار ہیں ۔