حکومت کی جانب سے مارچ میں مردم شماری کرانے کا اعلان پا کستان کے لئے خوش آئند ثا بت ہوگا)
عوام کہ حقوق اور مشکلات کے حل کا بنیادی مسئلہ مردم شماری ہے کیو نکہ گز شتہ اٹھارہ سالوں سے ملک میں مردم شماری نہیں ہو سکی ہے)
مردم شماری جو گز شتہ سالوں سے نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات اور مسائل میں دن بہ دن اضا فہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کہ اثرات پورے سندھ پرمرتب ہورہے ہیں (
ہم وفاق سے امید رکھتے ہیں کے آئین اور قانون کے تقا ضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کہ تمام صوبوں کو اُن کی پا پو لیشن کہ حساب سے وسائل فراہم کئیے جائیں گے
(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مارچ میں مردم شماری کرانے کا اعلان پا کستان کے لئے خوش آئند ثا بت ہوگا عوام کہ حقوق اور مشکلات کے حل کا بنیادی مسئلہ مردم شماری ہے کیو نکہ گز شتہ اٹھارہ سالوں سے ملک میں مردم شماری نہیں ہو سکی ہے جو حکمرانوں کی کمز ور پا لیسیوں کا نتیجہ ہے جب کہ صوبائی حقوق کی تقسیم اور وسائل کی فرا ہمی موقوف ہے مردم شماری جو گز شتہ سالوں سے نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات اور مسائل میں دن بہ دن اضا فہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کہ اثرات پورے سندھ پرمرتب ہورہے ہیں صوبہ سندھ میں ایک بڑی تعداد میں دوسرے ممالک سے آئے ہوئے تارخین وطن کے علاوہ آئی ڈی پیز اور مختلف صوبوں سے آئے با شندے جو سندھ میں آباد ہیں اور سندھ کے وسائل استعمال کر رہے ہیں جب کہ حکومت کی طرف سے صوبوں کوآبادی کے تناسب سے وسائل نہیں دئیے جارہے ان تمام الجھاوں اور پر یشا نیوں کا سبب مردم شماری کا نہ ہونا ہے ہم وفاق سے امید رکھتے ہیں کے آئین اور قانون کے تقا ضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کہ تمام صوبوں کو اُن کی پا پو لیشن کہ حساب سے وسائل فراہم کئیے جائیں گے ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ مردم شماری کہ عمل کو شفاف انداز میں کرایا جائے حکومت کو چایئے کے مردم شماری کہ حوالے سے عوام کو شعور اور مردم شماری کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے تا کہ عوام مردم شماری کہ عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں حکو مت کو مزید چائیے کہ ملک کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے