خیبر ایجنسی : وادی راجگال میں بڑا فوجی آپریشن ” خیبر فور ” شروع : ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی راجگال کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی غرض سے بڑا فوجی آپریشن ” خیبر فور ” شروع کر دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جے آئی ٹی ایشو کا فوج سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان نے ایمانداری سے کام کیا ہے۔