تازه خبریں

درویش صفت انسان، سرزمین گلگت بلتستان میں جمہوریت ،سیاست اور اخلاقیات کا خوبصورت عملی نمونہ ، آغا سید محمد عباس

درویش صفت انسان، سرزمین گلگت بلتستان میں جمہوریت ،سیاست اور اخلاقیات کا خوبصورت عملی نمونہ ، آغا سید محمد عباس رضوی کو ممبر گلگت بلتستان کونسل منتخب ہونے پر پوری قوم کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان ،بانی اتحاد بین المسلمین، آیتہ اللہ سید ساجد علی نقوی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اسلامی تحریک کے قائدین ،علماء اور تمام کارکنان کو اپنے چاروں ممبران اسمبلی جناب محمد علی شیخ، کیپٹن ریٹائرڈ اسکندر علی، کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان اور محترمہ ریحانہ عبادی پر فخر ہے کہ جنہوں نے قیادت اور تنظیمی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تنظیم کے نامزد امیدوار آغا سید عباس رضوی کو کونسل کا ممبر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، ایک ایسے ماحول میں جہاں منتخب عوامی نمانئدوں کے ضمیر کی سودا بازی ہورہی تھی، جہاں پیسوں کی ریل پیل اور چمک دمک تھی مگر ان چاروں با ضمیر ، قیادت اور قوم سے مخلص ممبران نے جمہوریت، اخلاقیات اور انسانی اقدار کی پیروی کی۔
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے کارکنوں کی طرف سے جمیعت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان ، مقامی سطح پر مولانا سید سرور شاہ، اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں علاقائی سیاست کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے راستے پر ڈالنے میں کردار ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نگر کے ایک رہنماء نے پچھلے دنوں اپنے ایک اخباری بیان میں کہا تھا کہ مذہب کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، اور ساتھ ہی اسلامی تحریک کے ایک منتخب رکن اسمبلی کے اوپر الزام لگایا کہ انہوں نے نگر سے تعلق رکھنے والے m.w.mکے حمایت یافتہ امیدوار حاجی علی حیدر کو ہرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
موصوف نے اپنے اس بیان سے علاقہ پرستی کو ہوا دینے اور خود کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کا علمبردار قرار دلوانے کی ناکام کوشش کی ہے، یہ اسلامی تحریک کا ہی عملی کردار ہے کہ جس میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد امت کا فلسفہ مضمر ہے، جس کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر جناب حاجی شاہ بیگ جن کا تعلق ضلع دیامر سے تھا آغا سید عباس رضوی کو ووٹ دیا۔
نگر کے عوام موصوف سے پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ ۔۔
موصوف کو نگر کے عوام سے اتنی زیادہ ہمدردی تھی تو عمران ندیم کا ووٹ حاجی علی حیدر کو کیوں نہیں دلوایا۔۔؟
موصوف نے اپنی الیکشن کمپین کے دوران مذہبی منافرت پر مشتمل بیانات کے ذریعے ووٹ بٹورنے کی کوشش کیوں کی۔۔؟
ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ موصوف کے غیر جمہوری اور غیر سنجیدہ بیانات کا فوری نوٹس لے، حالانکہ اسلامی تحریک نے پورے گلگت بلتستان میں ممکنہ حد تک پی پی پی کا ساتھ دیا لیکن حالیہ جی بی کونسل کے انتخابات میں وعدے کے باوجود تعاون حاصل نہ ہوسکاجو کہ قابل غور بات ہے۔