دفتر قائد ملت جعفریه پاکستان حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی مدظله العالی کے وفد نے مشھد مقدس میں آیت اللہ سید محمد علی شیرازی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے پاکستان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان مشکل حالات میں آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ذمہ داریاں بھت سنگین ہیں جنکو وہ احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں.
انھوں نے حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دو طرفه تعلقات کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلہ میں اپنے ھر ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے چھوٹے گروہ اگر کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو رہبر پاکستان کی رہبریت کے زیر سایہ رہ کر کام کریں تو پاکستانی تشیع کے لیے سودمند ثابت ہوں گے. جب تک بزرگان کے ساتھ مشورت اور ان کی سرپرستی حاصل نہ ہو کامیابی نصیب نہیں ہوسکتی.
انہوں نے قائد ملت،قومی پلیٹ فارم سے وابستہ علماء اور بزرگ شخصیات کے نام اپنا خصوصی سلام دیا۔
مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس حجة الاسلام والمسلمین سید موسیٰ رضا نقوی نے زائرین اور طلاب کے حوالے سےدفتری کارکردگی سے مختصراً آگاہ کیا. آیت اللہ نے دفتر مشھد کی اس کارکردگی کو سراہا اور مختلف معاملات کے حل کے لیے مسئولین سے ملاقات اور تعامل کی ضرورت پر زور دیا.
دفتری وفد میں مدیر محترم سید موسیٰ رضا نقوی، رکن مجلس نظارت مولانا نثار مہدوی، جنرل سیکرٹری عون باقر جعفری، مسئول دفتر مولانا سید مظہر عباس نقوی، معاون شعبہ امور زائرین مولانا سید خرم عباس نقوی، مولانا امیر علی اور ریاض الرضاء شامل تھے.