تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مجلس عاملہ کا اھم اجلاس تمام صوبوں کے نمائندگان کی شرکت، اھم فیصلہ

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مجلس عاملہ کا اھم اجلاس تمام صوبوں کے نمائندگان کی شرکت، اھم فیصلہ جات قم المقدسہ(نمائندہ خصوصی) دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیۃ اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی (مدظلہ العالی) قم المقدسہ کا اہم اجلاس 6 اپریل بروز جمعرات نمائندہ قائد حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام الھی سے ہوا جس کا شرف گلگت ڈویژن کے نمائندہ حجت الاسلام محمد علی ناصری نے حاصل کیا. تلاوت کے بعد مسئول دفتر حجت الاسلام سید مسرت اقبال زیدی نے اجلاس کے ایجنڈا کی اہمیت بیان کی اور اجلاس کی کاروائی شعبہ مبلغین سے شروع کی. معاون شعبہ مبلغین مولانا سیف الخان صاحب نے شعبہ کی سابقہ کارکردگی پیش کی اور آئندہ سہ ماہ کا پروگرام اراکین مجلس عاملہ کے سامنے پیش کرتے ہوئے دستوری طریقہ کار کے مطابق منظوری لی. اراکین عاملہ نے شعبہ مبلغین سے مختلف سوالات کئے اور شعبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر اور منظم بنانے کیلئے اہم تجاویز و مشوروں سے نوازا. اجلاس میں طلاب و مبلغین کے مسائل و مشکلات، ملکی حالات، کوئٹہ تفتان میں مبلغین و زائرین کو درپیش مسائل، تبلیغ دین مبین کی تقویت، تبلیغی طریقہ کار کی بہتری سمیت اھم معاملات زیر بحث آئے اور فیصلہ جات کئے گئے، اجلاس میں نمائندہ قائد و مدیر دفتر حجت الاسلام سید اظہر حسین زیدی صاحب نے آئندہ محرم کے لئے خطیب کا انتخاب دفتر کے مختلف پروگرامز سمیت اھم معاملات سے اراکین کو مطلع کیا اور اراکین سے اس حوالہ سے بھر پور تعاون، مفید مشوروں کی خواہش کی. اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اراکین نے شرکت کی اور انکے بعد شرکت کے تناسب سے صوبہ خیبرپختونخواہ دوسرے نمبر پر قرار پایا. اجلاس میں حالیہ دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہدائے پاراچنار، شہدائے سیہون، شہدائے چلاس کی برسی، شہدائے پاک افواج اور علامہ موسی بیگ نجفی کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی گئی اور اسلام کی کامیابی، دشمنان اسلام کی نابودی کیلئے خصوصی دعا کی گئی.