دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے وفد کی شیعہ علماء کونسل (کے.پی.کے) کے صدر علامہ حمید امامی سے ملاقات، ملکی علاقائی صورتحال پر گفتگو
قم المقدسہ: دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے مسئول حجۃ الاسلام سید مسرت اقبال زیدی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی سے خصوصی ملاقات کی. ملاقات میں پاکستان میں قتل و غارت، امن و امان، پاراچنار، تنظیمی و قومی صورتحال سمیت اھم معاملات پر مفصل گفتگو ہوئی. حجۃ الاسلام سید مسرت اقبال زیدی نے علامہ امامی صاحب کو قم تشریف لانے پر خیر مقدم کیا اور علامہ صاحب اور انکے ہمراہ تشریف لانے والے دیگر مہمانوں کو دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کا
دورہ کرنے کی دعوت دی، اس موقع پر خیبر پختونخواہ میں سماجی مذھبی اور فلاحی شخصیات کے علاوہ دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے.