تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی کی شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر کے ساتھ نشست

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی مجلس نظارت، مجلس عاملہ اور کابینہ اراکین کی شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کے ساتھ حالات حاضرہ پر تنظیمی نشست.
(خصوصی نمائندہ قم المقدسہ) دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد ہوا جس میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی مجلس نظارت، مجلس عاملہ اور کابینہ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد شعبہ زائرین کے انچارج سید ناصر عباس نقوی نے دفتر قائد محترم قم کے شعبہ زائرین کی مختصر کارکردگی رپورٹ بیان کی، جبکہ دفتر قائد قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید اظہر زیدی صاحب نے مہمان گرامی کا دفتر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور معزز مہمان کو بریفنگ دیتے ہوئے دفتر کی فعالیت کو اختصار کے طور پر بیان کیا۔
شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی صاحب نے پاکستان میں شیعہ حقوق کے دفاع اور مختلف مسائل کے حل میں قومی پلیٹ فارم کا کردار اور کارکردگی کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں شیعہ علماء کونسل کی تنظیمی فعالیت اور تنظیمی اسٹریکچر کے ساتھ ساتھ تشیع کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے گزشتہ اور حالیہ کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کا اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں بلکہ پورے پاکستان میں قومی معاملات اور مسائل کو سلجھانے میں کلیدی کردار ہے اور تمام قومی معاملات میں شیعہ علماء کونسل پیش پیش رہی ہے۔ علامہ ناظر تقوی نے سابقہ ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ بھر میں امن و امان کی فضاء کو بہتر بنانے کیلئے تعاون کیا لیکن ڈی جی رینجرز کے سامنے دوٹوک اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ محرم میں رینجرز کی جانب سے مجلس عزاء اور سبیل امام حسین پر مشکلات درپیش آئیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے تحفظات اور درپیش مشکلات کو حل کریں گے، جس پر سابقہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجلس عزاء اور سبیل امام حسین میں پیش آنے والے معاملات پر بھرپور تعاون کرتے ہوئے تحفظات کو دور کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور دیگر مقامات پر رینجرز کی جانب سے بھی عزاداروں کیلئے سبیل امام حسینؑ کا اہتمام کیا گیا.
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کوششوں سے سندھ کے مختلف علاقوں میں مجالس پر درج ایف آئی آرز کو ختم کروایا گیا اور لاوڈ اسپیکر سمیت مجالس پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی سازشوں کو ناکام بنایا۔