جشن آزادی 14اگست کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ میں پروگرام ہوا جس میں طلاب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور اس پروگرام کے خصوصی مہمان پاکستان میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ جناب حجت الاسلام والمسلمین آقای سعید نجفی صاحب تهے جنہوں خطاب فرمایا،اس پرو گرام میں شعبہ زائرین کی جانب سےقرہ اندازی کے ذریعہ فعال اراکین میں سے 2 کو کربلا اور 5 کو مشهد مقدس کی زیارت کا مکمل خرچ دیا گیا، ماہ مبارک میں قم المقدسہ میں زائرین کی دینی تربیت میں کردار ادا کرنے والے علماء کو انعامات دیے گئے اور آخر میں پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی دعا کی گئی.