تازه خبریں

دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس کی جانب سے محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔

دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس کی طرف سے سید الاوصیاء، امیرالمومنین، مولی موحدین حضرت علی علیہ السلام کے میلاد مسعود کی مناسبت سے محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں طلباء کرام نے بھر پور انداز میں نظرانہ عقیدت پیش کیا.
پروگرام کے اختتام پر حجة الاسلام سید عرفان حیدر نقوی صاحب نے خطاب کیا آخر میں پاکستان سے آئے هوے مهمان گرامی سینئر نائب صدر شعیه علماء کونسل پاکستان علامہ رمضان توقیر صاحب نے دعا فرمائی.
آخر میں لنگر امام علی علیہ السلام کا بھی انتظام کیا گیا.