تازه خبریں

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی، قائد ملت جعفریہ

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی، قائد ملت جعفریہ
دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک حقیقی امن کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
قائدملت جعفریہ کی مستونگ جمعیت علماءاسلام پاکستان (ف)کے قافلے پرخود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
راولپنڈی /اسلام آباد 12مئی 2017ء(   )  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے مستونگ میںمولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصا ن پر اظہار افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک حقیقی امن کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کچھ عرصہ تک دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا یہ جن قابو میں آیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب ایک مرتبہ پھر دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں کے واقعات شروع ہوگئے ہیں، حالیہ واقعہ سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کےخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے ، اس موقع پر انہوںنے خود کش بم دھماکے میں جاںبحق ہونے والوںکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں میں برابر کے شریک ہیں ،علاوہ ازیں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جمعیت علماءاسلام (ف )کے سربراہ مولان فضل الرحمن سے ٹیلی فون کے رابطہ کرکے مستونگ سانحہ پر اظہار افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نوقی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچاتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔اور دونوںرہنماﺅں نے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور ملک سے مکمل دہشتگردی کے خاتمے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔