• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

رمضان المبارک کے تحائف میں قرآن اور پاکستان تھے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

رمضان المبارک کے تحائف میں قرآن اور پاکستان تھے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

گجرات(جی پی آئی)شیعہ علماء کو نسل ضلع گجرات کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ میں عظیم الشان شب قدر،یوم پاکستان اور قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیااس عظیم الشان کانفرنس کی صدارت مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کو نسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صوبائی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم اور امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سید الطاف الرحمان،زاہد علی اصغر مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل تھے۔مہمانوں کا استقبال مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سید الطاف عباس کاظمی نے کیا۔مہمانان گرامی میں علامہ اصغر یزدانی آرگنائزر شیعہ علماء کو نسل پنجاب، علامہ اشتیاق کاظمی سربراہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کو نسل پنجاب،علامہ مختار حسین نقوی،علامہ تنویر رضوی،آغا سید مبارک موسوی،علامہ محمد زمان حسنیی،علامہ مہدی حسن،علامہ ذوالفقار قمی،صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد حسین جعفری،سید چن پیر شاہ تھے اس موقع پر ضلع بھر سے سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تنیوں تحصیلوں کے عہدیدران نے اپنے صدور کے ہمرای شرکت کی مختلف ماتمی سنگتوں کے اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی احتتام پر یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ملکی یک جہتی کے لئے دیں کی گئیں سحری کا وسیع انتظام کیا گیا تھا

۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)رمضان المبارک کے تحائف میں قرآن اور پاکستان تھے اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان المبارک میں مسلمانوں قران جیسا عظیم تحفہ دیا جس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیاں سنوار سکتے ہیں اور دوسری طرف خطہ ارض پاکستان کا انعام دیا جس میں ہم اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگیا گزار سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کو نسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے امام بارگاہ حسینیہ گجرات میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان ضلع گجرات کے زیر اہتمام شب قدر،یوم پاکستان اور قرآن کانفرنس کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہاکہ27ویں شب رمضان میں یہ انعامات حاصل ہو ئے۔پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے فرقہ ورانہ معاملات بہتر کر نے کی ضرورت ہے نبی اکرم رسول معظم ﷺ اللہ کے آخری پیغمبر ہیں اور نبوت کے جھوٹ دعوے کرنے والوں کو قانون کے تقاضوں نپٹٹا چاہیے۔صوبائی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی کے تمام شعبہ جات کے بارے میں مکمل راہنمائی وجود ہے۔ اور اگر ہم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل۔کریں تو ہماری زندگیاں بہتر انداز میں گزر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کیانہوں نے کہا کہ قرآن توجہ مانگتا ہے۔ اگر ہم غور و فکر کریں تو ہم۔پر بہت سے رموز آشکار ہوتے ہیں جس سے ہمیں قرآن سے آشنائی ہوتی ہے اور ہم اپنی زندگیوں میں اس سے برکت حاصل کر سکتے ہیں۔ قرآن پاک سمجھنے اور عمل کرنے والی کتاب ہے۔ اس سے ہم کو خدا کا قرب حاصل کرنے اور خدا کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن سے دل لگانا ہو گا۔ قرآن ہماری آخرت کے ساتھ ساتھ ہماری دنیا کو سنوارنے کے لیے بھی ہے۔ اگر میں قرآن پاک کی روشنی میں اپنی زندگی کو سنوار لوں گا تو اللہ تعالیٰ میری آخرت خود بخود سنوار دیں گے۔علامہ اصغر یزدانی نے کہاکہ امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت ہے اور آپس کے اختلافات کو مٹانے کی ضرورت ہے یہ کانفرنس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔زاہد علی اصغر مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل مکاتب فکر مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں تاکہ پاکستان میں جاری تمام سازشیں مٹ سکیں

گجرات: حسینیہ ہال ‎قرآن و یوم پاکستان کانفرنس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی صحافیوں سے گفتگو.

‎اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی ، صوبائی آرگنائزر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ اصغر یزدانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جناب سید الطاف کاظمی بھی شریک تھے