تازه خبریں

رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود قیادت کا نظام قوم کی صحیح رہنمائی میں مصروف عمل ہے . علامہ سید سلیمان نقوی

دفتر قائد ملت جعفریہ قم سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قیادت کے دست وبازو بنیں اور علمی و فکری پشت پناہی کریں قم المقدسہ (نمائندہ خصوصی ) مدرسہ امام علی ع قم المقدسہ کے سرپرست اعلیٰ حجتہ الاسلام والمسلمین سید سلیمان نقوی صاحب کی سربراہی میں مدرسہ امام علی ع کے اساتید دفتر قائد ملت جعفریہ تشریف لاۓ اور نمائندہ قائد حجتہ الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب سے ملاقات کی .اس موقع پر مدرسہ امام علی ع کے سرپرست اعلیٰ نے نظام قیادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظام قیادت قوم کے شیرازے کو سنوارنے کا نام ہے اور بہت ساری مشکلات اور رکاوٹیں اس میدان میں پیش آتی رہیں لیکن قیادت نے قوم کی صحیح رہنمائی اور ملت کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھی. انہوں نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی فعالیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ دفتر قم قیادت کے دست وبازو بنیں اور علمی و فکری پشت پناہی اور افراد کی تربیت کریں. حجتہ الاسلام والمسلمین سید سلیمان نقوی صاحب نے دفتر قائد ملت جعفریہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دفتر زیادہ بہتر اور فعال طریقے سے طلاب اور قوم کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا