سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کی نشست چھوڑ دی ہے اورسیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ انچاس سالہ ڈیوڈ کیمرون نےاس سال جون میں برطانوی عوام کی جانب سے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے کے بعد وزارت عظمیٰ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ کیمرون نے برطانیہ کے یورپی یونین میں شامل رہنے کے حق میں مہم چلائی تھی جو ناکام رہی ۔انہوں نے کہاکہ انہیں نئی برطانوی وزیر اعظم “ٹریسا مے” پر مکمل اعتماد ہے۔ کیمرون نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ رہنا ایک مشکل کام ثابت ہوتا۔ڈیوڈ کیمرون نے دوہزار پانچ میں کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔آکسفورڈ شائر کے علاقے و یٹنی میں اُن کی نشست خالی ہونے کے بعد اب ضمنی انتخابات متوقع ہیں۔