تازه خبریں

سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی صادق روندو میں انتقال کرگئے

سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی صادق علی روندو میں انتقال کرگئے

سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی صادق علی روندو میں انتقال کرگئے

جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر اسمبی گلگت بلتستان و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی کے والد سابق ممبر  قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی صادق علی بقضائے الہی انتقال کرگئے مرحوم حاجی صادق 1994 میں تحریک جعفریہ کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی گلگت بلتستان منتخب ہوئے تھے مرحوم حاجی صادق کی وفات پر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا عباس رضوی و جنرل سیکریٹری شیخ مرزا علی نے کیپٹن سکندر سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی جبکہ پاکستان بھر سے اسلامی تحریک پاکستان کے عہدیداران نے مرحوم کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مغفرت کی دعا کی ۔