جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا سانحہ نلتر پر افسوس کا اظہار- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ دوپائلٹ کی شہادت سمیت دیگر قیمتی جانوں پر دلی افسوس ہوا،اس موقع پرشیعہ علماء کونسل کا بھی سانحہ پر افسوس کا اظہار-
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گلگت کے علاقے نلتر میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں دو پائلٹس کی شہادت سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اس سانحہ پر دلی دکھ ہوا ہے۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے پیش آنیوالے سانحہ کو المناک حادثہ قرار دیتے ہوئے قیمتی جانو ں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔