جعفریہ پریس سکردو رپورٹ۔۔اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سانحہ ۱۳ اکتوبر۲۰۰۵ گللگت کے حوالے سے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،سانحہ ۱۳ اکتوبر میں ۷ شیعہ مومنین اور ۲ سادات خواتین شہید ہوئیں تھیں جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز کے ۲ اہلکار بھی جانبحق ہوئے تھے، اس کیس میں ۱۴ شیعہ جوان گرفتار ہیں اور ان کو فوجی عدالتوں کے تحت مقدمات کا سامنا ہے، جبکہ شیعہ مقتولین کے قاتلوں کا کوئی پتہ نہیں۔
پریس کانفرنس میں آغا سید علی رضوی نے بھی شرکت کی۔ پریس کانفرنس کی صدارت اسلامی تحریک کے صوبائی صدر حجتہ السلام علامہ سید محمد عباس رضوی نے کی۔ علامہ شیخ فدا حسن عبادی ڈویژنل صدر بلتستان ،سید قائم علی شاہ کاظمی سیکریڑی اطلاعات اسلامی تحریک گلگت بلتستان اور سید علی رضوی و دیگر شریک ہوئے۔پریس کانفرنس میں توازن کی پالیسی کو خطرناک قرار دیا اور ارباب اقتدار اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی عدالتی کمیشن رپورٹ کو منظرعام پر لائی جائے۔