اسلام آباد:وزارت مذھبی امور کی طرف سے اسلام آباد ھوٹل میں وزیر مذھبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علما مشائخ کونسل پاکستان کا اھم اجلاس منعقد ھوا۔جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹڑی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی شرکت کی اجلاس میں مذھبی اور بین المذاھب ھماھنگی کے بارے میں مفصل غور و خوض کیا گیا اھم فیصلے ھوئے،وفاقی وزیر کے علاوہ مختلف صوبوں سے مذھبی امور کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی سردار محمد یوسے صاحب نے علما مشائخ کونسل کے قیام کی غرض و غایت کو بیان کیا ایک سالہ کارکردگی بیان کی،وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بھی خصوصی شرکت کی اور ملکی سلامتی کی صورتحال،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،آپریشن ردالفساد اور علما و مشائخ کے تعاون اور اتحاد و وحدت کی ضرورت پر مفصل بریفنگ دی،علمائ کرام نے مختلف سوالات اور تجاویز دیں آخر میں پاراچنار میں دھشتگردی کی قرارداد مذمت علامہ عارف واحدی نے پیش کی ھاوس نے منظور کی اور شھدا کے لئے دعا کرائی گئی۔