تازه خبریں

سندھ اور پنجاب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحت برما میں انسانیت سوز ظلم کے خلاف احتجاج ہوگا

سندھ اور پنجاب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحت برما میں انسانیت سوز ظلم کے خلاف احتجاج ہوگا  شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں بے گناہ مسلمان مرد،عورتوں اور معصوم بچوں کے قتلِ عام کے باوجودعالمی انسانی حقوق کے تحؤظ کے دعوے داروں کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام میں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ہزاروں افراد کے قتلِ عام کے باوجوداقوامِ متحدہ اور(او،آئی،سی) کا کوئی واضح کردار نظر نہیں آتالگتا یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ اور (او،آئی،سی)کا ادارہ امریکہ اور اسرائیل کے تحئظ کے لیے بنایا گیا ہے کہ جنھیں فلسطین،کشمیر،برما،یمن اور اس ہی طرح کے دوسرے ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دیکھائی نہیں دیتے مسلمان حکمران کو چاہیے کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے سفارتی دباؤں بڑھاتے ہوئے برمامیں مسلمانوں کے مسائل کو حل کرائیں پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ برما میں مسلمانوں کے لیے امدادکا اعلان کرے اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے برما کے مظلوم مسلمانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے سعودی عرب میں بنے والے39 ممالک کا فوجی اتحادمسلمانوں کے تؤفظ کے لیے بنایا گیا تھا لیکن انھیں برما میں معصوم بچوں کا بہتا ہوا خون نظر نہیں آتا،لہذاء ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 39 ممالک کا فوجی اتحادبرما میں مسلمانوں کی جان ومال کا تحأظ کے لیے اپنا کردارادا کرے شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے کراچی میں برماکے مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی اور اْن پر ہونے والے مظالم کے خلاف8ستمبرکو بعد نمازِجمعہ پورے سندھ میں پُر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گیمر کزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر پر منعقد کیا جائے گا  شیعہ علما کونسل پنجاب  کے زیر اہتمام 8۔ ستمبر جمعتہ المبارک کو برما میں مسلمانوں کے قتل عام، عورتوں کی آبروریزی اور صدیوں سے رہائش پذیر روہنگیائی عوام کی شہریت سے انکار اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ صوبائی صدرپنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے عہدیداروں کو ڈویژنل، اضلاع ،اور تحصیل سطح پر احتجاجی مظاہرے کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد پر یس کلب، مساجد امام بارگاہوں کے باہر اور مشہور چوکوں میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت اپنے خطبات میں روہنگیا میں جاری غیر انسانی اقدامات کی بھی مذمت کریں گے اور قرادادیں منظور کی جائیں گی۔ ان کاکہنا تھاکہ تمام کلمہ گو امت واحدہ اور ایک جسم کی مانند ہیں۔ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ مسلمانوں پر ظلم ہوگا توآواز احتجاج بلند کی جائے گی۔ برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک پر خاموشی گناہ ہے۔مالدیپ نے برما کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے اچھی مثال قائم کی ہے۔باقی مسلم ممالک بھی غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں۔