کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں سندھ بھر میں امام بارگا ہوں ،مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں سیکیورٹی کے بہتر ین انتظامات کر نے پرہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،مذہبی امور قیوم سومروں،ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں کے ان کی محنت اور کو شیشوں سے اس بار کو ئی بھی دہشت گردی کا دلخراش واقعہ پیش نہیں آیا سندھ بھر میں امن وامان کی صو رتحال تسلی بخش رہی انتظامیہ کو چایئے چہلم امام حسین اور عید میلاد النُبی کے تمام جلوسوں میں بھی اس طرح کی فُل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اس کے ساتھ ساتھ ہم کمشنر کراچی اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کا بھی شکر یہ ادا کر تے ہیں لیکن اس بار کچھ علا قوں میں سبیل امام حسین پر جو مسائل درپیش آئے ہم امید کر تے ہیں کہ دوبارہ وہ مسائل نہیں ہو نگے اور یہ بھی امید کر تے ہیں حکومت اور قانون نافزکر نے والے اداروں کی طرف سے تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا