سندھ بھر میں عوام جمعہ و دیگر اجتماعات سےگریز کریں صدر شیعہ علماء کونسل سندھ
جعفریہ پریس پاکستان : صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے جاری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مراجع عظام کے فتاوی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق عوام جمعہ و دیگر اجتماعات سے پرہیز کریں تاکہ عالمی وباء سے محفوظ رہا جاسکے