سہون شر یف میں لال شہبازقلندرکے مزارپر ہونے والے خودکش دھماکے کی شد ید الفاظ میں مزمت کر تے ہیں)
دہشت گردوں نے اس ملک کو تباہی کے قر یب لا کر کھڑا کر دیا ہے ملک میں ہر طرف دہشت گردی کی فضاء چھائی ہوئی ہے)
شیعہ علماء کو نسل پا کستان کی جانب سے دہشت گردی کے اس واقعے کہ خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نا ئب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ سہون شر یف میں لال شہبازقلندرکے مزارپر ہونے والے خودکش دھماکے کی شد ید الفاظ میں مزمت کر تے ہیں اور اس واقعے میں شہیداور زخمی ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کر تے ہیں دہشت گردوں نے اس ملک کو تباہی کے قر یب لا کر کھڑا کر دیا ہے ملک میں ہر طرف دہشت گردی کی فضاء چھائی ہوئی ہے اور ہماری حکومت اور ریاستی ادارے حالات کنٹرول کر نے میں ناکام نظر آتے ہیں شیعہ علماء کو نسل پا کستان کی جانب سے دہشت گردی کے اس واقعے کہ خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا حکومت سندھ اس واقعے میں تمام زخمی ہونے والے ا فرادکو جلد از جلد کراچی لانے کا انتظام کرے اور اُن کہ علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ہم حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف ملک بھر میں بھر پور آپریشن کیا جائے ورنہ دہشت گردی کو ختم کرنا حکومت کے لئے بہت مشکل ثابت ہوگا