تازه خبریں

شہر کراچی میں بجلی کہ بحران نے عوام کا جینا عزاب کر دیابجلی کا یہ بحران کے الیکڑک کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے(یعقوب شہباز )

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نا ئب صدر  محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارہ ارب سے زیادہ پیسہ کمانے والی کے الیکڑک نے عوام کوروشنیوں کہ بجائے اندھیروں کا تحفہ دیا ہے حکومت فوراً کے الیکڑک کو قومی تحویل میں لے کر کراچی پاور بحران پیدا کرنے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے گرمیوں کی آمد سے پہلے ہی شہر کراچی کے مختلف علا قوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے واضح کردیا ہے کہ کے الیکڑک نااہل ادارہ ہے جو بحران پر قابو پانے کی اہلیت نہیں رکھتا بجلی کے اضافی بلوں اور آپریشن برق کے نام پر اب تک کے الیکٹرک اربوں روپے کما چکی ہے یہ پیسہ عوام کا ہے اگر گر میوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا توحکومت سارا پیسہ اور ادارے کو قومی تحویل میں لے اور کراچی کی عوام کے پیسے کو پاور سپلائی کو بہتر بنانے میں خرچ کرے تاکہ عوام کو سکون مہیا کیاجاسکے جسے کے الیکٹرک نے برباد کردیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ سردیوں میں بحالی کا کام کرنے کے بجائے کے الیکڑک نے ٹکنیشنس کو پیسہ وصولی پر لگا دیا تھا جسکا نتیجہ گرمیوں میں اس بدترین بجلی کے بحران کی صورت میں سامنے آیاکے الیکٹرک عالمی سرمایہ دار معاشی غارتگروں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں انکا ہدف منافع کماکر یہاں سے چلاجا نا ہے لیکن کسی کو بھی عوام کا پیسہ کھا کر یہاں سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔