تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کیطرف سے پریس کلب پشاور میں محرم الحرام کے حوالے پریس کانفرنس

جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کیطرف سے پریس کلب پشاور میں محرم الحرام کے حوالے پریس کانفرنس ہوئی جس میں شیعہ سنی،ہندو سکھ عیسائی اور دیگر مذاہب کے نمائندوں نے شرکت و خطاب کیا ۔جس میں محرم الحرام میں قیام امن اور اتحاد امت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل کی ایک وفد نے شرکت کی ۔ وفد میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید مرتضی علی شاہ،صوبائی سیکرٹری مالیات میر مرتضی شامل تھے ۔پریس کانفرنس میں علامہ جواد ہادی،علامہ نذیر حسین مطہری علامہ ارشاد خلیلی، اور دیگر مذاہب کے نمائندگان بھی شریک تھے۔
پریس کلب پشاور میں محرم الحرام کے حوالے پریس کانفرنس کے موقع پر صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی میڈیا نما ئندں سے گفتگو کر رہے ہیں ۔
پریس کلب پشاور میں محرم الحرام کے حوالے پریس کانفرنس کے موقع اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔