نوشہرہ کا دورہ
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے ایک وفدکاصوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں نوشہرہ کا دورہ۔ نوشہرہ کلاں سلطان آباد میں مسجد بلال اور گلستان ذھراہ علمدار امام بارگاہ کو دورہ کیا اورمومنین کی بڑی تعداد نے صوبائی وفد کا استقبال کیا ۔صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری نے مومنین سے آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔مومنین کے جلوس و مجالس عزا کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قائد ملت کا حکم ہے کہ مجلس و جلوس کیلئے کسی قسم کے اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہے یہ ہمارہ عینی و مذہبی حق ہے۔ صوبائی وفد میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی اخونزادہ،مرکزی سیاسی سیل کے ممبر اقتدار علی اخونزادہ،اور ضلعی صدر ڈیرہ اسماعیل خان کاظم حسین مطہری بھی ان کے ہمراہ تھے