قائد ملت جعفریہ سے وسیم حسن ترابی اور سید مہدی شاہ کی اہم ملاقات
صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا نے قائد محترم کو شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکی تنظیمی ،سیاسی اورضلع کرم کے حالات پر مفصل بریفنگ دی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام رپورٹ کا بغورجائزہ لیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو اور رہنمائی فرمائی
راولپنڈی(جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم حسن ترابی اور نائب صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا سید مہدی شاہ نے قائد محترم کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم حسن ترابی اور نائب صوبائی صدر سید مہدی شاہ نے قائد محترم کو شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواکی تنظیمی ،سیاسی، مذہبی, ضلع کرم بالخصوص پاراچنار کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تمام حالات و کئے گئے اقدامات بارے مفصل بریفنگ دی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام رپورٹ کا بغورجائزہ لیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو اور رہنمائی فرمائی۔



