شیعہ علماء کونسل سندھ کے نمائندہ وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے اہم ملاقات
جعفریہ پریس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر حسنین مہدی کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل سندھ کا نمائندہ وفد جس میں علامہ سید ناظر عباس تقوی،علامہ شبیر حسن میثمی ،برادر حسنین مہدی،مولانا جعفر سبحانی۔برادر مسلم رضا شامل تھے ڈی جی رنیجرز سندھ سے ملاقات ہوئی اور محرم الحرام کے سلسلے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ان کا کہنا تھا کہ سبیل امام حسینؑ و مجالس میں لاوٗڈ اسپیکر کے استعمال میں کوئی پابندی نہیں سبیلیں لگائی جائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ رینجرز خودجلوس زاکے راستےمیں سبیل کا اہتمام کریگی