شیعہ علماء کونسل سندھ 14اگست کو انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی گی۔علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ علماء کونسل 14اگست کو اپنے بزرگوں کی لازوال قر بانیوں سے حاصل کئے گے مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سالگرہ 14اگست کو انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی گی۔علامہ ناظر عباس تقوی
یہ وقت افراتفری اور منفی سیا ست کا نہیں بلکہ یکجہتی امت کے لئے کام کرنے کا ہے اور ہمارے حکمرانوں کو ملک کو مستحکم کرنے کے لئے 1947والے جزبے سے کام کرنا ہوگا۔علامہ ناظر عباس تقوی
وطن عزیز ہمیں لازوال قر بانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے لہذاں ہمارے حکمرانوں کو اپنی فر سودہ سوچیں بدل کر وطن عزیزکے لئے سوچنا ہوگا۔علامہ ناظر عباس تقوی
کراچی (جعفریہ پریس) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ یہ وقت افراتفری اور منفی سیا ست کا نہیں بلکہ یکجہتی امت کے لئے کام کرنے کا ہے اور ہمارے حکمرانوں کو ملک کو مستحکم کرنے کے لئے 1947والے جزبے سے کام کرنا ہوگا اس وقت موجودہ پاکستان کو دیکھ کر قائد اعظم محمد علی جناح کی روح شدید اداس اور بے چین ہوگی کیو نکہ ہم نے وطن عزیز کے حصول کے مقاسد کو پس پشت ڈال دیا ہے اور عالمی طا قتوں کے اشاروں پر نظر یہ پاکستان سے منہ موڑ لیا ہے وطن عزیز ہمیں لازوال قر بانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے لہذاں ہمارے حکمرانوں کو اپنی فر سودہ سوچیں بدل کر وطن عزیزکے لئے سوچنا ہوگا تب ہی قائد اعظم کی بے چین روح کو قرار آئے گا شیعہ علماء کونسل 14اگست کو اپنے بزرگوں کی لازوال قر بانیوں سے حاصل کئے گے مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سالگرہ 14اگست کو انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی گی اس سلسلے میں کراچی کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی جائیں گی جو مزار قائد پر پہنچ کر اختتام پزیر ہونگی ۔