تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی اپیل پر فلسطینیوں کے حق میں پر امن مظاہرے

کراچی، 18 مئی 2018،

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی اپیل پر فلسطینیوں کے حق میں پر امن مظاہرے کئے گئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر نے پر امن مظاہروں کی اپیل کی تھی سندھ کے مختلف ضلعوں میں پر امن مظاہرے کئے گئے جبکہ متحدہ مجلسِ عمل کے زیر اہتمام جامع مسجد بنوری ٹاون کراچی کے باہر امریکہ اور اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے متحدہ مجلسِ عمل سندھ کے جنرل سیکریٹری و صدر اسلامی تحریک صوبہ سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خصوصی خطاب کیا۔