تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستانخیبرپختونخواہ کے وفد کی شہید علامہ عارف حسینی کے مزار پر حاضری

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخواہ کے وفد کی شہید علامہ عارف حسینی کے مزار پر حاضری

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخواہ کے وفد کی شہید علامہ عارف حسینی کے مزار پر حاضری

پشاور (جعفریہ پریس ) 
5 اگست 2019 
قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد نے شہید گاہ حسینی “جامع شہید عارف حسین الحسینی” کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت صوبائی جنرل سیکریٹری آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ اس موقع پر ممبر سیاسی سیل اسلامی تحریک آخونزادہ اقتدار علی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات میر غلام مرتضی ، صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا سید مرتضیٰ جعفری وفد میں موجود تھے۔ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی جنھوں نے قائد شہید اور شہداء ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے صوبائی جنرل سیکریٹری آخونزادہ مظفر علی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنے خطاب میں شہید کی سوانح حیات کے بارے میں بتایا۔ اس کے ساتھ صوبائی جنرل سیکرٹری نے شہید کی اخوت ، اتحاد بین المسلمین اور دیگر قومی و ملی کاوشوں کا ذکر بھی فرمایا اور انکی اس عظیم قربانی پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں مولانا سید مرتضی جعفری نے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔