شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع خیرپور کے زیر اہتمام عظمت سیدہؑ کانفرنس
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع خیرپور میرس کے زیر اہتمام عظمت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا و تحفظ مرجعیت کانفرنس کا انعقاد، مقررین نے اسلام کی سربلندی کیلئے مراجع عظام و بزرگ علماء کرام و قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،
مقررین نے دنیا میں اپنی حکمت و دانائی سے ملت جعفریہ پاکستان کا روشن چہرہ اجاگر کرنے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا،
کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا ریاض حسین الحسینی، شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع خیرپور میرس کے صدر مولانا اسد علی شر بلوچ، سینئر نائب صدر مولانا عبدالغفور حیدری، نائب صدر مولانا عبدالجبار تسخیری، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ سید امتیاز حسین شاھ نے خطاب کیا،
کانفرنس میں مولانا عطا محمد باقری، مولانا اوشاق علی عامر، نائب صدر مولانا عبدالجبار تسخیری، نائب صدر الطاف حسین سھتو، فنانس سیکریٹری غلام اصغر بنبھرو، اطلاعات سیکریٹری برادر احمد علی ضامن، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غضنفر عباس ساجدی، ضلعی مشیر سردار شاہنواز خان ڈہوٹ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویزن کے صدر سید راشد حسین شاھ نقوی، اسلامک ایمپلائز ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر سعید اللہ حیدری سمیت مومنین کی بھرپور شرکت۔تصاویر دیکھیں