تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی شہید ترابیؒ کی قبر پر فاتھہ خوانی

14 جولائی 2017
شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کرم الدین واعظی کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک وفد نے شہید راہ حق علامہ حسن ترابی رحمت اللہ تعالیٰ علیہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ودعائے مغفرت کی،
وفد نے شہید کے گهر پر انکے خانوادوں سے ملاقات کی انکو تعزیت پیش کی اور جامع مسجد مصطفیٰ میں منعقدہ قرآن خوانی و مجلس برسی میں بھی شرکت کی،
وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری حسنین مہدی، صوبائی نائب صدر محمد یعقوب شہباز،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری برادر مسلم رضا عابدی، مولانا رجب علی بنگش،ضلع جنوبی کے صدرمولانا رجب حاتمی،ضلع غربی کے صدر مولانا سجاد حاتمی،ضلع شرقی کے آرگنائزر برادرسلمان بنگش، ضلع وسطی کے آرگنائزر برادر احمد حسین،ضلع جنوبی کے جنرل سیکرٹری برادر محمدعلی سمیت دیگر عہدیداراں و کارکنان شامل تهے.