شیعہ علماء کونسل پاکستان کےزیر اہتمام پاکستان سمیت ایران و عراق میں شہید قائد کی برسی کے اجتماعات منعقد ہوئے
جعفریہ پریس : شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی کے اکتسویں برسی کے موقع پر پاکستان سمیت ایران و عراق میں تعزیتی اجتماعات منعقد کئے گئے برسی کے سلسلے میں مرکزی پروگرام دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف کے زیر اہتمام نجف اشرف میں حسینیہ اعسمیہ میں منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا مرکزی اجتماع میں مراجع تقلید آیت اللہ سیستانی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای آیت اللہ العظمی حافظ بشیر آیت اللہ العظمی سعید الحکیم کے نمائندگان نے شرکت کی اس اجتماع میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،نمائندہ قائد نجف اشرف علامہ غلام انبر قرائتی مولانا سید نسیم عباس کاظمی مولانا محمد مجیر میثمی صاحب مولانا صابر حسین جوادی مولانا سلیم انور مولانا عقیل اختر ترابی مولانا ساجد رضا خان مولانا نذر عباس مطہری مولانا حاکم علی مولانا باقر علی سمیت تنظیمی اراکین موجود تھے
قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان برسی شہید قائد کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت مقامی طلاب و علماء کرام وتنظیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی
برسی شہید قائد کا اجتماع دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کے زیر اہتمام بھی منعقد کا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید قائد و قائدین ملت جعفریہ پاکستان کی قومی و مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
پاکستان میں شہید قائد کے آبائی گاؤں پیواڑ میں برسی کا عظیم الشان مرکزی اجتماع منعقد ہوا جس میں شہید کے خانوادے نے خصوصی شرکت کی اس اجتماع میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے شرکت کی اور خطاب کیا وفد میں علامہ رمضان توقیر ،علامہ سبطین سبزواری ،محترم ناصر انقلابی سمیت دیگر تنظیمی افراد نے شرکت کی
قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد نے شہید گاہ حسینی “جامع شہید عارف حسین الحسینی” کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت صوبائی جنرل سیکریٹری آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ اس موقع پر ممبر سیاسی سیل اسلامی تحریک آخونزادہ اقتدار علی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات میر غلام مرتضی ، صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا سید مرتضیٰ جعفری وفد میں موجود تھے۔ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی جنھوں نے قائد شہید اور شہداء ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے صوبائی جنرل سیکریٹری آخونزادہ مظفر علی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنے خطاب میں شہید کی سوانح حیات کے بارے میں بتایا۔ اس کے ساتھ صوبائی جنرل سیکرٹری نے شہید کی اخوت ، اتحاد بین المسلمین اور دیگر قومی و ملی کاوشوں کا ذکر بھی فرمایا اور انکی اس عظیم قربانی پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں مولانا سید مرتضی جعفری نے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
اس کے ساتھ ساتھ سندھ بلوچستان پنجاب و گلگت بلتستان میں بھی شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسینی ؒ کے برسی کے موقع پر مختلف مقامات پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اجتماعات منعقد ہوئے