تازه خبریں

یکم مئی کی طرح غزہ کے مزدوروں کے نام بھی ایک دن منسوب کیا جائے قائد ملت

ضلع کُرم میں امن قائم رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

 ضلع کرم میں امن قائم رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ساجد نقوی
حکومت زخمیوں کو طبّی و مالی امداد فراہم کرے اورنقصانات کا ازالہ کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
راستوں کی بندش کے باعث ادویات اور اشیا ء خورد ونوش کی شدید کمی ہے حکومت ٹھوس اقدامات کرے

راولپنڈی/ اسلام آباد31 جولائی 2024 ء قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کرم ضلع کے مظلوم شہریوںپر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، زخمیوں کو طبّی و مالی امداد فراہم کرتے ہوئے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، راستوں کی بندش کے باعث ادویات اور اشیا ء خوردونوش کی شدید کمی ہے حکومت ٹھوس اقدامات کرے ۔علامہ ساجد نقوی نے جنگ میں شہید افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ آخر میںعلامہ ساجد نقوی نے کہا کہ علاقے کے امن و سلامتی کو تہہ وبالا کرنے والے شر پسند عناصر کوقانون کے گرفت میں لایا جائے ،صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور حقائق کی روشنی میں علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔