تازه خبریں

عزاداری سید الشہداء کے سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، شیعہ علماء کونسل پاکستان

عزاداری سید الشہداء کے سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، شیعہ علماء کونسل پاکستان
قائد کے فرمان کے مطابق نئے اسلامی سال کو سال عزاداری کے طور پر منائینگے، علامہ عارف واحدی
اسلام آباد04 اکتوبر 2016ء ( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ عزاداری سید الشہداء کے سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، مجالس و جلوس ہائے عزا صدیوں سے جاری اور ہمارے بنیادی حقوق ہیں ، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے لیکن اس کی آڑ میں مجالس یا جلوسوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق 1438ہجری کو سال عزاداری کے طور پر منائینگے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی ایک خوف کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، مختلف ذرائع سے افواہوں کے بازار گرم کئے جاتے ہیں، اسی کی آڑ میں صدیوں سے جاری مجالس و جلوس ہائے عزا پر طرح طرح سے پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ہم واضح کردیں کہ ہم اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے کیونکہ یہ ہماری شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے ۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق نئے اسلامی ہجری سال 1438ء کو سال عزاداری کے طور پر منائینگے اور عزاداری کے ذریعے ہی عزاداری کا تحفظ کرینگے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے لیکن اس کی آڑ میں عوام پر طرح طرح کی پابندیاں نا قابل قبول ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام عزاداران و بانیان مجالس کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ متحد رہیں،اتحاد بین المسلمین کا پیغام عام کریں ۔