تازه خبریں

14 جولائی یوم شہادت علامہ حسن ترابی ؒ کی شہادت کے موقع پر قائدملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

14جولائی یوم شہادت شہید علامہ حسن ترابیؒ

(قائدملت جعفریہ حضرت آیةاللہ علامہ سیدساجدعلی نقوی نے شہید بزرگوار علامہ حسن ترابی کی شہادت کے موقع پر فرمایا کہ  علامہ ترابیؒ کی جدوجہداستعماراوراس کے پروردہ گروہوں کے خلاف تھی ،ان کی جدوجہددہشت گردوں اورفرقہ پرستوں کے خلاف تھی،انکی جدوجہدناانصافی اوربے عدلی کے خلاف تھی ،انکی جدوجہدمعاشرتی ناہمواریوں اوربرائیوں کے خلاف تھی ،ان کامقصدمسلمانوں کوداخلی طورپرمتحداورمتفق کرناتھا،ان کامقصد اتحادبین المسلمین کافروغ تھا،ان کامقصدمحروم اورمظلوم طبقات کومنظم کرکے ان کے حقوق کے حصول کی طرف متوجہ کرناتھا،ان کامقصددہشت گردی کاخاتمہ اورامن واخوت کافروغ تھا،ان کامقصد تشیع کوداخلی سطح پرمستحکم کرکے عالم اسلام کے ساتھ ہم آہنگ کرناتھا۔شہیدعلامہ حسن ترابی نے جن اعلیٰ مقاصد کے لئے شہادت کانذرانہ پیش کیااس کوزندہ اورجاری رکھنے کی ضرورت ہے۔