پشاور( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے ڈویژنل صدور و سیکرٹریز کا اجلاس ہو ۔اجلاس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی ۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈویژنل صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے تنظیمی امور زیر بحث تھے ۔ اجلاس میں صوبہ کی تنظیمی صورت حال کو مد تما شرکا نے متفقہ طور پر علامہ حمید حسین امامی کو شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کیا۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی علامہ حمید امامی سے صدارت کے عہدے کا حلف لیا۔