شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی لاھور جامعۃ المنتظر میں حضرت آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اور دیگر علمائ کرام کے ساتھ ملاقات،ملاقات میں مذھبی اور قومی امور پر گفتگو ھوئی،اس وقت ملک میں امن و امان ،عزاداری کے مسائل،مشکلات،مقدمات،زائرین کی مشکلات پر علامہ واحدی صاحب نے قومی پالیسی کو وضاحت سے بیان کیا آیۃ اللہ نجفی نے فرمایا کہ قائد محترم جو لائحہ عمل دیں گے تمام علمائ کرام،مدارس اور عوام ان کی ھر آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیار ھیں مجوزہ آل پاکستان علما ذاکرین کانرنس اور قومی اجتماع پر تفصیلی مشاورت ھوئی علامہ واحدی صاحب نے آرٹیکل جنگ کراچی اور علامہ رمضان توقیر کی توھین کے حوالے سے تفصیل بتائی علمائ کرام نے ایسی گستاخیوں پر جامع لائحہ عمل بنانے پر زور دیا تاکہ علمائ کرام اور عوام ان شرپسند عناصر سے آگاہ رھیں