جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا کہ علمائے اسلام کانفرنس ایک مقدس و محترم اجتماع ہے، اتحاد کے بغیر امت کو دشمن زندہ رہنے نہیں دے گا، باہم اتفاق و اشراک اور معاملہ فہمی کے لئے ملی یکجہتی کونسل نے تربیت دی، دہشت گردی کی پشت پناہی موساد اور امریکہ کر رہے ہیں، ہماری پاک فوج ان کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جامعہ الکوثر کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم صحابہ (رض) اور اہل بیت(ع) کےساتھ اپنے عشق کا کھل کر اظہار کریں۔ شیعہ سنی کو مل جل کر ملی یکجہتی کونسل جیسے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنا ہے۔