تازه خبریں

عوام کو درپیش لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک کا سنگین مسئلہ ہے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

عوام کو درپیش لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک کا سنگین مسئلہ ہے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

عوام کو درپیش لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک کا سنگین مسئلہ ہے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

    روالپنڈی / اسلام آباد 29 اپریل 2019 ( جعفریہ پریس  )قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پرتسلسل کے ساتھ گہری تشویش کا اظہارکیا جاتارہاہے کہ پاکستانی شہریوں کے خلاف یہ اقدام زیادتی اور انسانی و شہری حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے جو یقیناً قابل مذمت فعل ہے۔ قائدمحترم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں قائدِ ملتِ جعفریہ کے ترجمان نے کہا کہ عوام کو درپیش لاپتہ افراد کا

 

مسئلہ ملک کا سنگین مسئلہ ہے جو قابل افسوس اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ ا نہوں کہا کہ بغیر کوئی ج رم ثابت ہوئے اپنے ہی شہریوں کے ساتھ ایسی گھناونی اور خلاف قانون، جابندار انہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ قائدِ ملتِ کے ترجمان نے کہا کہ عدل و انصاف سب کیلئے برابر ہونا چائیے نہ کہ کسی کیلئے کچھ اور عوام کیلئے کچھ اور ہو۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پر کوئی الزام اب تک بھی ثابت نہیں ہواہے تو ا س کی فوری بازیابی کی جانی چائیے اور جن پر الزام عائدکر کے گرفتار کیا گیا ہے انکی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے ا نکے مقدمات بھی عدالتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے مکمل ہوں اور انصاف سب کو ہوتا نظر آئے۔

 

آخر میں ترجمان نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے لاپتہ افراد کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کوسبوتاژ کرنے والے سرکاری اہلکار  پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں۔ ا نہوں نے ا مید ظاہر کی کہ حکومت کے لاپتہ افراد کے سنگین مسلے کو حل کرنے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بناے گی اور عوام میں پھیلی بے چینی کو دور کرنے اور ا ن کے اعتماد کی بحالی میں کر دار ادا کرے۔