تازه خبریں

غاصب ریاست اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے قائد ملت جعفریہ پاکستان

اسلام آباد 17 مئی 2018
ملی یکجہتی کونسل کا اھم اجلاس مرکزی دفتر میں ملی یکجہتی کے سینئر نائب صدر قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں ھوا ھوا،امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی شدید مذمت،اس پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر یھودی درندوں نے گولیاں برسا دیں جس سے باسٹھ سے زیادہ شہید اور ھزاروں زخمی۔علامہ عارف واحدی،لیاقت بلوچ،ثاقب اکبر،قاضی ظفر الحق اور دیگر قائدین موجود تھے حقوق بشر کے عالمی اداروں کو متوجہ کیا کہ یہ ظلم و ستم فوری بند کیا جائے ھر سطح احتجاج پر کیا جائے ،اور اسرائیلی مصنوعات کا بائی کاٹ کیا جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کے دل غم زدہ ہیں جس سفاکیت کے ساتھ فلسطنیوں کا قتل عام ہوا ہم سب اس کی مذمت کرتے ہیں سب دکھی ہیں یہ شاخسانہ ہے اس اقدام کا جو امریکہ نے کیا امریکہ سرپرست و پشت پناہ ہے اسرائیل کا اور امریکہ کے تمام اقدامات اسرائیل کے تحفظ کے لئے ہوتے ہیں بیت المقدس میں اسرائیلی سفارت خانہ کھولنا فلسطینی ریاست کی نفی کرنا ہے اور اس کے راستے میں جو بھی رکاوٹ بن سکتی تھی اس کو کچلا گیا قتل عام کیا گیا پاکستان کا موقف قائد اعظم کا موقف واضح ہے اور ہمیں فلسطینیوں کی آزادی اور قدس کی آزادی کے لئے کھل کر اقدام کرنے کی ضرورت ہے وزیر اعظم کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان خوش آئند ہیںہمیں اس سے بڑھ کر اقدام کرنا چاہئے ہر سطح پر ۔او آئی سی کا اجلاس قراردادوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے ٹھوس نوعیت کے اقدامات کرنے چاہئیںآج تک فلسطینی قتل ہورہے ہیں مگر ہمارے اسلامی ممالک اس کو روکنے میں ناکام رہے ہیں انہیںفلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں

ویڈیو دیکھیں