تازه خبریں

فروری قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ سندھ

 

ماہ فروری میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دورہ سندھ پر ١١ فروری کی رات اسلام آباد سے کراچی تشریف لائے کراچی سے ١٢ فروری کو حیدر آباد کے لیے روانہ ہوۓ جہاں جامشورو مسجد سجادیہ میں واٹر ٹینک کے منصوبے کا افتتاح کیا اور وہاں موجود مقامی عمائدین اور تنظیمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور تحریک کے کارکن لطف علی شاہ کے لیے خصوصی دعا کی جامشورو میں مخلتف مومنین کے گھروں پر جاکر ان کے مرحومیں کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جامشورو میں شیخ اعجاز حسین کی ہمشیرہ کی تعزیت کے لئے ان کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی واضح رہے شہید قائد علامہ عارف الحسینی ؒ کیجانب سے کوئٹہ لانگ مرچ کے سلسلے میں جو کمیٹی بنائی گئی تھی قائد ملت علامہ ساجد علی نقوی کی سربراہی میں شیخ اعجاز اس کیٹی کے رکن تھے، اس دورے کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان کوٹری پہنچے جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں مومنین کے گھروں میں جاکر ان کے مرحومین کی فاتحۃ خوانی کی اس کے بعد کوٹری میں منعقدہ شہید الطاف حسین الحسینی ؒکی برسی کے اجتماع میں شرکت کی اور خطاب کیا اس کے بعد کراچی آمد پر تحریک کے سینئر کارکن اور مرکزی ڈپٹی سکٹری جرنل بردار حسنین مہدی کی بیٹی کی رسم نکاح میں شرکت کی ور نکاح پڑھایا ١٣ فروری کو حجت السلام شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا شبیر حسن میثمی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے برادرادن سے ملاقات کی ماہ فروری میں شیعہ علماء کونسل ضع حیدرآباد کے اراکین سے تفصیلی ملاقات کی اور منعقدہ اجلاس میں شرکت کی قائد ملت جعفریہ پاکستان کا حیدرآباد روڈ پر علماء کرام کی جانب سے استقبال کیا گیا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان ٹنڈو آدم کی طرف روانہ ہوئے جہاں مومنین کی بڑی تعداد نے ٹنڈو آدم شہیر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا استقبال کیا ٹنڈو آدم میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سنٹرل کمیٹی کے اراکین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی اس کے بعد صحافیوں نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی اور قائد ملت جعفریہنے پریس کانفرنس کی اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ٹنڈو آدم کے ناظم سمیت مختلف ضلعوں تحصیلوں اور سیاسی وفود ے ٹنڈو آدم میں قائد ملت جعفریہ سے ملاقاتیں کیں اس کے علاوہ ٹنڈو آدم شہر میں مختلف مومنین کے گھروں پر مرحومین کی فاتحہ خوانی کے لئے قائد ملت جعفریہ ان کے گھروں پرتشریف لے گئے اس موقع پر بڑی تعداد میں علماء کرام مقامی عمائدئن آپ کے ہمراہ رہےٹنڈو آدم میں شہید قیصر حسین چغتائی کی برسی کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی اور ہزاروں افراد سے خطاب کیا اس دورے میں بھٹ شاہ بھی گئے اور وہاں مومنین سے ملاقاتیں کیں

تصاویر اور ویڈیوز کے لئے کلک کریں